Saturday, 2 June 2012

Eid Melaad-ul-Nabi عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ‎




ایک تہوار یا خوشی کا دن ہے جو اکثر مسلمان مناتے ہیں۔ یہ دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ ربیع الاول کے مہینے میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن خصوساّ ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر میلاد النبی اور نعت خوانی ( مدحِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علماءاکرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح مختلف شعراء اور ثناء خواںِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ 12 ربیع الاول کو تمام اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، کوریا، جاپان اور دیگر غیر اسلامی ممالک میں بھی مسلمان کثرت سے میلادالنبی اور نعت خوانی کی محافل منعقد کرتے ہیں۔

دن

مسلمانوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تاریخ پیدائش میں کچھ اختلاف ہے۔ زیادہ تر مسلمان خصوصاً اہل سنت 12 ربیع الاول کو درست مانتے ہیں۔ سلفی حضرات اور کچھ دیگر افراد 9 ربیع الاول کو درست مانتے ہیں۔ اہل تشیع 17 ربیع الاول کو درست مانتے ہیں۔ 9 ربیع الاول کو درست ماننے والوں کی اکثریت یہ تہوار نہیں مناتی۔ اس لیے اس تہوار کو عموماً 12 ربیع الاول کو اور بعض ممالک (آذربائجان، ایران، بحرین و لبنان) میں یہ 17 ربیع الاول کو بھی منایا جاتا ہے۔ پاکستان، بھارت، مصر، تیونس، الجزائر، مراکش وغیرہ میں یہ 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے۔ ایران میں تقریباً ایک ہفتہ میلادمنایا جاتا ہے جو 12 سے 17 ربیع الاول تک ہوتا ہے۔


No comments:

Post a Comment